انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن کی کارروائی،قاتل گرفتار

انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن کی کارروائی،قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن کی کارروائی،31سالہ شہری حامد کو قتل کرنے والا ملزم ذیشان گرفتار، واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل برآمد کر لیا۔مقتول حامد ملزم ذیشان کے ساتھ عرصہ دراز سے بداخلاقی کر رہا تھا جس سے ملزم تنگ آ چکا تھا۔مقتول حامد ملزم ذیشان کو بداخلاقی کرنے کی نیت سے ویران جگہ میں لے گیا تھا۔
ملزم ذیشان نے پہلے سے سوچی سمجھی منصوبہ بندی سے مقتول حامد کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ملزم ذیشان مقتول حامد کو قتل کرنے کے بعدلاش گڑھے میں پھینک کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول شادی شدہ تھا اور اس نے 2شادیاں کر رکھی تھیں۔

انچارج انویسٹی گیشن گرین ٹاؤن انسپکٹرسجاد رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم ذیشان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

مزید :

کامرس -