کرونا وائرس حکومتی اقدامات کی قلعی کھول دی،اشرف بھٹی

کرونا وائرس حکومتی اقدامات کی قلعی کھول دی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء نے ثابت کیا ہے کہ ہمیں اب سب سے زیادہ صحت کے میدان کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جسے راستے کا پتہ ہو،وہ راستہ دکھاتا بھی ہو اور خود اس پر گامزن بھی ہو،دنیا میں کوئی ایسا سکینر نہیں جس سے انسان میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہوسکے،سکینر صرف بخار بتا سکتا ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ کی آبزرویشن نے حکومتی اقدامات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔
ان باتوں کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز بنانے کی منظوری کے طریقہ کار کو آسان بنانا اب وقت کی ضرورت ہے ہمیں اپنے وسائل کے درمیان رہ کر اس حوالے سے کام کرنا ہے اور اپنے ملک ہی کی انڈسٹری کو فروغ دینا ہے، حکومت کے چند سو کارندے اتنے بڑے ڈیزاسٹر سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اسلئے حکومت کو فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو اپنے ساتھ ملانا اور انہیں عالمی معیار کی پروٹیکشن دینا ہوگی۔