ایکسپوسنٹر میں کرونا ٹرائی ایج سنٹر قائم کرنے کا حکم، عوامی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدر آمد کریں: یاسمین راشد

ایکسپوسنٹر میں کرونا ٹرائی ایج سنٹر قائم کرنے کا حکم، عوامی احتیاطی تدابیر ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے ایکسپوسنٹرمیں فوراًکروناٹرائی ایج سنٹرقائم کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ حکم ایکسپوسنٹرکوروناہسپتال کے دورہ کے موقع پرحکام کودیا۔ اس موقع پرسی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹررضوان نصیر اوراسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاون ذیشان کے علاوہ دیگرافسران موجودتھے۔پروفیسر اسداسلم خان، ڈاکٹررضوان نصیراوراسسٹنٹ کمشنرذیشان نے صوبائی وزیرصحت کوکوروناٹرائی ایج سنٹر وہسپتال کے دیگرہالزکادورہ کروایااوربریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے ایکسپوسنٹرمیں بہت بڑی طبی سہولت قائم کی جارہی ہے۔کروناٹرائی ایج سنٹرمیں کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی رہنمائی کیلئے مختلف کاؤنٹرزقائم کئے جائیں گے۔ کوروناٹرائی ایج سنٹرمیں کوروناکے مشتبہ مریض کامکمل طبی معائنہ کرنے کے بعدہسپتال یاقرنطینہ سنٹرمیں بھیجنے کافیصلہ کیاجائے گا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 انتظامیہ کوروناٹرائی ایج سنٹر میں تمام انتظامی امورسرانجام دے گی۔ پروفیسراسداسلم خان اوورآل ہسپتال، قرنطینہ سنٹراورٹرائی ایج سنٹرکی نگرانی کریں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کوروناوائرس کے مریضوں کوہسپتال میں صاف ستھراماحول فراہم کرنے کیلئے مکمل صفائی کانظام وضع کیاجارہاہے۔ ہسپتال، قرنطینہ سنٹراورٹرائی ایج سنٹرمیں موجودہیلتھ پروفیشنلزکومکمل طبی سامان مہیاکیاجائے گا۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ حکومت کوروناوائرس سے پیداہونے والے حالات کے پیش نظربروقت اوردرست فیصلے کررہی ہے۔ حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔ کوروناوائرس کے تمام مریضوں کی بہترین دیکھ بھال جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے گھروں میں رہ کرکوروناوائرس سے بچنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ عوام کوروناوائرس سے بچنے کیلئے تمام تراحتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -