ہواوے نے اپنی کاروباری کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی

ہواوے نے اپنی کاروباری کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)ہواوے نے اپنی سال2019 کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں ٹھوس کاروباری کارکردگی کی تفصیل بتائی گئی ہے۔2019 میں کمپنی کی گلوبل سیلز سے ہونے والی آمدنی123 بلین امریکی ڈالر کے قریب رہی، جو سال بہ سال19.1% اضافہ ظاہر کرتی ہے۔اس کا خالص منافع 9 بلین ڈالر تک جا پہنچا اور کاروباری سرگرمیوں سے اس کا کیش فلو13.1 بلین ڈالر ہو گیا، جو 22.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔تکنیکی جدت طرازی اور تحقیق میں اپنی جاری سرمایہ کاری کے حصے کے طور پر ہواوے نے 2019 کی آمدنی سے15.3% کی سرمایہ کاری کی جبکہ تحقیق و ترقی میں پچھلی ایک دہائی میں 85.9 بلین ڈالر خرچ کیے۔ہواوے کے روٹیٹنگ چیئرمین ایرک زو نے کہا کہ2019" ہمارے لیے ایک غیر معمولی سال تھا۔ زبردست بیرونی دباؤ کے باوجود ہماری ٹیم نے کسٹمرز کی مزید زیادہ قدر و اہمیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھی"۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -