کرونا آفت سے نجات کیلئے تمام مسلمان لیڈر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، شجاعت

کرونا آفت سے نجات کیلئے تمام مسلمان لیڈر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں، شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کرونا آفت سے نجات کے لئے وزیراعظم اور امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ پر جا کر اللہ سے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا ہے۔چودھری شجاعت حسین کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول ؐ لے کر جائیں۔ سب حکمران گڑگڑا کر معافی مانگیں تو امید ہے سب کی دعا قبول ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک اللہ تعالیٰ اور نبی پاکؐ کی محبت قریب نہیں ہوگی، اس وقت تک کوئی کام نہیں ہوگا۔ ایٹم بم اور میزائلوں سے دنیا فتح کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ اصل منصوبہ ساز کوئی اور ہے۔لیگی سربراہ نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے منصوبہ سازوں کی پلاننگ اللہ تعالیٰ کی پلاننگ کے سامنے کچھ نہیں ہے۔ کورونا کی آفت ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالی ناراض ہے، جسے آنسوؤں میں تر معافی سے منانا ہوگا۔
شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -