حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت 7اپریل تک ملتوی

  حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت 7اپریل تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اورمسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست کی مزید سماعت 7اپریل پر ملتوی کرتے ہوئے ان کے وکلاء سے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلیے،دوران سمات جسٹس سردار احمد نعیم نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق تمام ہائیکورٹس کے فیصلے معطل کر دیئے ہیں،کرونا کے خدشہ کی بنیاد پر یہ درخواست ضمانت کیسے قابل سماعت ہے، حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ پیر کی تاریخ دے دیں،ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھ کر عدالت کی معاونت کر دیں گے جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ کرونا وائرس کو بنیاد بنا کر حمزہ شہباز نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے جیل میں کرونا وائرس کا خطرہ ہے، ہائی کورٹ نے بھی قیدیوں کو ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کرنے کے لیے کہا ہے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -