لاہور ہائیکورٹ کے 8اہلکاروں، 59ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے

  لاہور ہائیکورٹ کے 8اہلکاروں، 59ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری سے 59 ایڈیشنل سیشن ججوں اور لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے 8 اہلکاروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر کوآرڈینیٹر سہیل عمران کا ایچ آر برانچ سے پروکیورمنٹ برانچ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے،سینئر کوآرڈینیٹر محمد طارق کوپروکیورمنٹ برانچ سے ایچ آر برانچ میں تعینات کیا گیا ہے۔ کورٹ اٹینڈنٹ مشتاق احمد کا ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر سے ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر آفس،آفس اٹینڈنٹ سید ظل حسنین شاہ کا ڈپٹی رجسٹرار آفس ایچ آر سے ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر آفس میں تبادلہ،آفس اٹینڈنٹ عمیر خان کا ایچ آر فور سے ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر آفس تبادلہ،آفس اٹینڈنٹ محمد خالد عمر کا ڈپٹی رجسٹرار ایچ ار ون سے جنرل ایشو برانچ، آفس اٹینڈنٹ ذیشان علی کو جنرل ایشو سیکشن سے ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر ون میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ کورٹ اٹینڈنٹ محمد شاکر کا ایڈیشنل رجسٹرار ایچ ار سے ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر ون میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں کے نوٹیفیکیشن کے مطابق خالد سعید وٹو کا لاہور سے شیخو پورہ، نذیر احمد کا لاہور ہائی کورٹ سے لاہور،شوکت علی کا لاہور سے جڑانوالہ،فیصل احمد کا لاہور سے گوجرانولہ،خالد خان کا لاہور سے اوکاڑہ،ابو بکر صدیق کا لاہور ہائی کورٹ سے لاہور،شعیب قریشی کا لاہور ہائی کورٹ سے لاہور،مدثر عمر بودلہ کا لاہور ہائی کورٹ سے چیچہ وطنی،سمعیہ اسد کا لاہور ہائی کورٹ سے لاہور،وسیم انجم کا چیچہ وطنی سے ساہیوال،ریاض احمد کا کمالیہ سے سیالکوٹ،اظہر اقبال رانجھا کا فیصل آباد سے شیخوپورہ، نواز باٹھ کا ملتان سے حافظ آباد،شہزاد رضا کا لاہور سے ملتان اور خان محمد کا کہروڑ لعل عیسن سے جہلم تبادلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں متعلقہ ججوں کو چھ اپریل تک اپنے عہدوں چارج سنبھالنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -