شہریوں سے فراڈ کے مجرم عثمان ریاض کوپلی بارگیننگ پر رہا کرنیکا حکم

شہریوں سے فراڈ کے مجرم عثمان ریاض کوپلی بارگیننگ پر رہا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے گوجرانوالہ میں سادہ لوح افرادکو گاڑیاں دینے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے مجرم عثمان ریاض کو پلی بار گیننگ کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے 79کروڑ کی ادائیگی کے عوض پلی بارگیننگ کی منظوری دے دی ہے۔اس بارگیننگ کی بنیاد پر اسے رہا کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عثمان ریاض کی رہائی کا حکم دے دیا۔
رہائی حکم

مزید :

صفحہ آخر -