یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں متحد ہونے کا ہے: گورنر پنجاب

  یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں متحد ہونے کا ہے: گورنر پنجاب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ یہ سیاست کا وقت نہیں، اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کرونا سے صرف حکومت کو نقصان ہوگا تو یہ درست نہیں، کرونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دیں مگر سیاست نہ کر یں، جب کرونا بحران سے نکل آئیں گے تو پھر سب سیاست کریں، کرونا پر کنٹرول کر لیا تو یہ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کی بھی فتح ہوگی،ان کا ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھاکہ جو لوگ حکومتی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل نہیں کر رہے، وہ اپنے خاندان کو کرونا وائرس کے خطرے سے دوچار کر رہے ہیں، خدا کیلئے یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں متحد ہونے کا ہے، خدانخواستہ کرونا بڑھا تو 22 کروڑ پاکستانیوں کا نقصان ہوگا،چودھری سرور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی قیادت میں حکومت نے غریبوں کیلئے تاریخی پیکج دیا ہے، کرونا کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں سب کی جنگ ہے، عوام نے کرونا کو سنجیدہ نہ لیا تو کورونا کو روکنا ممکن نہیں رہیگا، جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہے کورونا مزید پھلتا رہے گا، اگر عوام ایسے ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں تو یہ ملک و قوم کیلئے خطر ناک ہوگا، حکومت نے کرونا سے بچاؤ کیلئے بہت مشکل فیصلے بھی کیے ہیں۔

چودھری

مزید :

صفحہ آخر -