ایران سے غیر قانونی راستے داخل ہونیوالے دس پاکستانی زائرین گرفتار

ایران سے غیر قانونی راستے داخل ہونیوالے دس پاکستانی زائرین گرفتار

  

نوکنڈی (این این آئی)پاک ایران بارڈر پہ لیویز کی کارروائی،ایران سے غیر قانونی راستے داخل ہونے والے دس پاکستانی زائرین گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر چور راستوں سے غیر قانونی داخلے پہ دس پاکستانی زائرین گرفتار کو لیویز کی گشتی ٹیم نے تحصیلدار نوکنڈی عرفان خلجی کی سربراہی میں 72 لانڈی کے قریب سے گرفتار کرلیا جو کہ پنجاب جانا چاہتے تھے ایران سے پاکستانی سرحد عبور کرنے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہیں گرفتار افراد کو لیویز کی سیکورٹی میں تفتان قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

زائرین گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -