حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ انڈسٹریز، زراعت، خوراک، لائیو سٹاک اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ روز نامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر خود چھاپے مارنے کی ہدایت کی گئے ہے جبکہ متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اقدامات کی نگرانی کریں گے۔پنجاب میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن ظفر اقبال نے عندیہ دیا ہے کہ سندھ سے بلا تعطل اشیاء کی فراہمی کا معاملہ طے کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کے کسی بھی ضلع میں اشیائے خورونوش کی قلت نہیں ہے۔بلا ضرورت اشیاء کی خریداری سے منافع خور متحرک ہوتے ہیں۔ کیپٹن ظفر اقبال نے انتباہ کیا کہ زخیرہ اندوزی کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اشیاہ خورد نوش کی فراہمی کو فوری یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بینادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔عوام افواہ سازی پر کان مت دھریں۔

کریک ڈاؤن

مزید :

صفحہ آخر -