لاک ڈاؤن میں گھریلو تشدد کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن قائم

  لاک ڈاؤن میں گھریلو تشدد کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن قائم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاؤن کے دوران دنیا میں گھریلو تشدد کے بڑھتے واقعات کے پیش حکومت پاکستان کی وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ جہاں کسی بھی قسم کے تشدد کا شکار افراد شکایت کر سکتے ہیں،وزارتِ انسانی حقوق نے ٹوئٹر کے ذریعے ہیلپ لائن کے نمبرز سے متعلق تمام تر تفصیل سے آگاہ کیا، ٹویٹ میں بتایاگیا ہے کہ لاک ڈاؤن اور قرنطینہ کی وجہ سے متعدد خواتین اور بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہماری ہیلپ لائن آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہیلپ لائن

مزید :

صفحہ آخر -