امریکہ کے بعد جرمن سفارتی عملے سمیت 2سو سے زائد شہری اپنے وطن روانہ

        امریکہ کے بعد جرمن سفارتی عملے سمیت 2سو سے زائد شہری اپنے وطن روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جرمن سفارتی عملے اور دیگر جرمن شہریوں کی پاکستان سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو خصوصی پرواز کے ذریعے 262 جرمن شہری براستہ دوحہ فرینکفرٹ روانہ ہو گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی جانے والوں میں سفارتی عملہ بھی شامل تھا۔قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 7482 دوحہ سے خالی طیارہ لے کر اسلام آباد پہنچی تھی، فیری فلائٹ (خالی طیارہ) سے جہاز کے عملے کو باہر آنے کی اجازت نہیں تھی، خالی طیارے کی آنے کی اجازت حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی طور پر دی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر تمام جرمن شہریوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے، اپنے ملک روانہ ہونے والے تمام جرمن شہریوں کو سفارت خانے نے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کیے تھے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کو خصوصی بورڈنگ کاؤنٹرز کے ذریعے بورڈنگ کارڈ جاری کیے گئے۔ایئر پورٹ پر جرمنی جانے والے تمام افراد کی محکمہ صحت کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال بھی کی گئی، جدید اسکینر سے اسکریننگ بھی کی گئی،جرمن سفارت خانے کی جانب سے اے ایس ایف، محکمہ صحت اور سی اے اے کا تمام سہولتیں مہیا کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
سفارتی عملے

مزید :

صفحہ آخر -