40ہزارکے بونڈ واپس جمع کرانے کی تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع

40ہزارکے بونڈ واپس جمع کرانے کی تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد کے تحت ختم کئے جانے والے 40 ہزار روپے مالیت کے بیئرر انعامی بونڈز واپس جمع کروانے کی تاریخ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت والے بیئرر سرٹیفکیٹس اور بونڈز 31 مارچ کی بجائے اب 30 جون 2020 تک واپس جمع کروائے جاسکیں گے، اس کے علاوہ صارفین ان بونڈز کو واپس کرکے 40 ہزار روپے مالیت کے رجسٹرڈ بونڈز و سرٹیفکیٹس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف ان بونڈز کی انکیشمنٹ کیلئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے البتہ بونڈز کی واپسی اور انکیشمنٹ کا پروسیجز و طریقہ پہلے والا ہی برقرار رہے گا اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جس کے تحت بونڈ واپس کرنے والوں کے رقوم انکے بینک اکاونٹ میں منتقل کی جائیں گی اور جو بیئرر سرٹیفیکٹس و بونڈز واپس کرکے ان کی جگہ رجسٹرڈ بونڈ و سرٹیفیکٹ حاصل کرنا چاہے گا تو اسے رجسٹرڈ بونڈز کے حسول کیلئے رائج رجسٹریشن کا طریقہ کار اپنانا ہوگا۔

بونڈز ک

مزید :

صفحہ آخر -