فریال تالپور کی بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست مسترد

فریال تالپور کی بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست مسترد

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کے منجمد بنک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست مسترد کر دی تاہم عدالت نے فریال تالپور کے بچوں کے اکاؤنٹس فعال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فریال تالپور اور ان کے بچوں کے تمام بنک اکاونٹس بلاک کر دیئے ہیں جس سے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی سمیت گھر کا خرچ چلانا بھی ناممکن ہوگیاہے۔احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کاحکم دے دیا جبکہ فریال تالپور کے اکاونٹس کھولنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -