26 پولیس اور 9 اوایم جی افسران کی گریڈ 19میں ترقی

        26 پولیس اور 9 اوایم جی افسران کی گریڈ 19میں ترقی

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی بیورو کریسی میں ترقی و تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔26 پولیس اور 9 اوایم جی افسران کی گریڈ 19میں ترقی دی گئی، آفس مینجمنٹ گروپ کے 9 افسران کی ترقیاں اور تبادلے بھی کر دئیے گئے ہیں۔ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر دی جانے والی ترقیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے گئے۔موٹروے پولیس میں تعینات سلیمان علی خان،ایس پیز غلام سرور باہیو، علی شیر جاکھرانی،محمد ندیم،پنجاب میں تعینات ایس پی عمر سعید ملک،حسن مشتاق سکھیرا،مستنصر فیروز،محمد معصوم،حسن اقبال،خیبرپختونخوا پولیس میں تعینات دلاور بنگش،عبدالرشید،سجاد خان،سہیل خالد،عباس مجید مروت،جاوید اقبال،سندھ پولیس میں تعینات منظور علی خاتیاں،نذیر احمد میر بہار کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی۔سندھ میں تعینات شادابن مسیح،عباس رضوی،سندھ میں تعینات عامر عباس شاہ، قمرعباس رضوی،عرفان علی بہادر،عدیل حسین چانڈیو کی، امجد احمد شیخ،ایف آئی اے میں تعینات ڈاکٹر زین علی شیخ،وفاقی پولیس میں تعینات سردار غیاث گل کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ترقیوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ آفس مینجمنٹ گروپ کے 9 افسران کی ترقیاں اور تبادلے بھی کر دئیے گئے ہیں۔آفس مینجمنٹ گروپ کے اشتیاق احمد کی گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے،اشتیاق احمد کوڈپٹی سیکرٹری وزارت خزانہ تعینات، کر دیا گیا ہے جبکہ سلیم شہزاد گریڈ 19 میں ترقی پاکر ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن مقررکر دئیے گئے ہیں،محمد یوسف گریڈ 19 میں ترقی پا کر ڈپٹی سیکرٹری پاورٹی ایلی ویشن،سیمی اعظم گریڈ 19 میں ترقی پا کر ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن،مس بے نظیر ڈپٹی سیکرٹری انسانی حقوق،ضیاء الرحمن ڈپٹی سیکرٹری قانون و انصاف ڈویڑن تعینا ت کر دیا گیا ہے اسی طرح طاہر پرویز کی گریڈ 19 میں ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری صنعت وپیداوار،مظہر جاوید گریڈ 19 میں ترقی پاکر ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویڑن تعینات کر دئیے گئے ہیں۔وزارت داخلہ میں ڈائریکٹر قیصر خان خٹک کی گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے،قیصر خان خٹک ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ مقرر کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

ترقی

مزید :

صفحہ آخر -