پسینجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل، نوٹیفکیشن جاری

پسینجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل، نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزارت ریلوے نے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت ریلوے نے 24 مارچ سے اعلیٰ حکومتی حکام کی ہدایت پر 31 مارچ تک ٹرین آپریشن معطل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا تھا اور اسی کی روشنی میں ٹرین آپریشن اب غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر تے ہو ئے ریلوے کے تمام ڈویژنل ریزرویشن دفاتر کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اس دوران کسی قسم کی مسافروں کی بکنگ نہ کریں۔ ٹرین آپریشن کورونا وائرس کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ان دنوں کسی مسافر کی کسی ٹرین سے بکنگ تھی تو وہ ٹکٹ کا مکمل ریفنڈ لے سکتا ہے اور اگر کوئی مسافر ٹرین آپریشن بحال ہونے پر کسی بھی ٹرین میں سفر کرنا چاہے تو اس کی اسے سہولت حاصل ہوگی۔

پسینجر ٹرین

مزید :

صفحہ آخر -