حکمران عوام کو صر ف تسلیاں نہیں مسیحا بن کر دکھا ئیں، اعظم علی نعیمی

حکمران عوام کو صر ف تسلیاں نہیں مسیحا بن کر دکھا ئیں، اعظم علی نعیمی

  

لاہور(پ ر)محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو صر ف تسلیاں نہیں مسیحا بن کر دکھا ئیں، کورونا سے نجات کا حل عریانی و فحاشی کے اڈوں اور سودی نظام کا خاتمہ رجوع اللہ اور توبہ استغفار ہے،عالمی دنیا کرونا نامی وبائی مرض سے عبرت حاصل کرکے کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم کو بند کروائے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کیا حکومتی رٹ صرف مساجد اور علما تک محدود ہے؟نازک وقت میں حکومتی بے تدبیری سے قومی کاز کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔دینی طبقے نے مدارس بند کرکے سب سے پہلے حکومت سے عملی تعاون کیا۔لیکن بدقسمتی سے حکمران طبقہ ہمیشہ دینی قوتوں کو نشانے پر رکھے ہوئے ہے۔

انہو ں نے کہاکہ مودی نے کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اور عالمی طاقتیں خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہیں۔جب ظلم اپنی انتہا کو پہنچتا ہے تو پھر مختلف قدرتی آفات اور وبائی امراض مسلط کیے جاتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -