کرونا وائرس سے بگڑتی صورتحال، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلا س ملتوی

کرونا وائرس سے بگڑتی صورتحال، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلا س ملتوی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ سطح کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کا 47واں اجلاس افریقی ملک نائیجر میں 3 اور 4 اپریل کو ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق او آئی سی اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔

او آئی سی

مزید :

صفحہ اول -