مسلم لیگ (ن) کے دور میں میرٹ پر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے، سعدیہ تیمور

مسلم لیگ (ن) کے دور میں میرٹ پر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے، سعدیہ تیمور

  

لاہور() پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں میرٹ،شفافیت اورترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے دور میں پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود، انہیں تعلیم،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر اربوں روپے صرف کیے گئے اور اب صرف کھوکھلے نعرے لگائے جارہے ہیں، کرونا وائر سے نمٹنے کے لئے حکومت کے انتظامات تسلی بخش نہیں ہیں۔

،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر ایک با ر پھر محنت،امانت اوردیانت جیسے سنہری اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مایوسیوں کو خوشیوں اور تکلیفوں کو راحت میں بدلنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔ مسلم لیگ ن کی ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی،مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحران سے نکالے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -