علما نے کرونا وائرس کیخلاف جرات مندانہ کردار ادا کیا:علامہ اسلم صد یقی

علما نے کرونا وائرس کیخلاف جرات مندانہ کردار ادا کیا:علامہ اسلم صد یقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ علما نے کرونا وائرس کیخلاف جرات مندانہ کردار ادا کیا، سیا سی جماعتیں کرونا جیسی آفت پر سیاست کی بجائے مرض پر قابو پانے میں حکومت کا ساتھ دیں،ذخیرہ اندوزی کی بجائے تاجر حضرات فوری طور پر انسانی ضرورت کی روز مرہ کی اشیا کو عوام کو مہیا کریں۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عوام خود کو گھروں تک محدود رکھیں او رحفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں،احتیا طی تدابیر سے ہی وبا پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔
پاکستانی افواج نے ہر مشکل وقت میں عوام کی مدد کی ہے، قومی ادارو ں کی و با ء کے خا تمہ کیلئے کو ششیں قا بل تعریف ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور ان کی اشیا کو ضبط کر کے مستحقین میں تقسیم کر دے۔