جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا میر جاوید الرحمن کے انتقال پر تعزیت
لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، عبدالغفار عزیز، پروفیسر محمد ابراہیم، معراج الہدیٰ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، اظہر اقبال حافظ ساجد انور، سید وقاص جعفری حسن، سید بختیار معانی سیکرٹری اطلاعا ت قیصر شریف نے میر شکیل الرحمن کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے میرشکیل الرحمن سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔