لاک ڈاؤن سے متاثرہ طبقے کو ریلیف پیکیج دیا جارہا ہے،مومنہ وحید

لاک ڈاؤن سے متاثرہ طبقے کو ریلیف پیکیج دیا جارہا ہے،مومنہ وحید

  

لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اورمزدور طبقے کوایزی پیسہ کے ذریعے مالی ریلیف دیا جائے گا۔ ریلیف پیکیج کیلئے اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی وجہ سے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کوخصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

ک ڈاؤن اورسیمی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں متاثرین کورونا کے لواحقین کو راشن کی فراہمی جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے گی۔وزیراعظم ریلیف پیکیج،انکم سپورٹ پروگرام اوربیت المال کے ذریعے بھی ناداراورمستحق افراد کی مالی امدادکی جائیگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -