کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی خطرے میں

کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی خطرے میں

  

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس 2020 کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر 2020 میں آسٹریلیا میں ہونا ہے تاہم اگر ورلڈ کپ کا انعقاد ملتوی ہوا تو پھر ٹیموں کے شیڈول کے باعث ورلڈ کپ 2 سال بعد ہی ہوسکے گا۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کاٹور پلان بھی ملتوی کردیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا لیکن موجودہ صورتحال کے باعث ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس 2020 بھی کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوچکا ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی اور ٹوکیو 2020 ا?رگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی

مزید :

صفحہ اول -