شہباز شریف سراج الحق ٹیلی فونک رابطہ، کرونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف سراج الحق ٹیلی فونک رابطہ، کرونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے پر تبادلہ خیا ل کیا۔میاں شہبازشریف نے جماعت اسلامی اور الخدمت کی کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے ریلیف سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے جماعت اسلامی کے کاموں کی تعریف و تحسین کی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح اب بھی جماعت اسلامی کے ادارے قوم کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں۔

دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پاؤ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،مفتی محمدتقی عثمانی اور قاری حنیف جالندھری سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا کے پھیلاؤکو روکنے پر تبادلہ خیا ل کیا۔سراج الحق نے کہاکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ کورونا کے خلاف پوری قوم کو یکجہتی کا ثبوت دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا کے حوالے سے اقدامات پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے خلاف سیاسی و دینی قیادت کومتحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -