کوروناسے متعلق ضروری معلومات، 7 زبانوں کی واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا

کوروناسے متعلق ضروری معلومات، 7 زبانوں کی واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا

  

لاہور(این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کوروناوائرس سے متعلق ضروری معلومات کی فراہمی کیلئے سات زبانوں کی واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کردیا۔ یہ ہیلپ لائن سروس انگریزی، اردو،پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبانوں میں شروع کی گئی ہے۔092-0300-111-1166 پر واٹس ایپ پیغام بھیجتے ہوئے شہری کوروناوائرس سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کیلئے قریبی لیبارٹری سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -