تحریک انصاف کو اپنا نام ”چندہ پارٹی“ رکھ لینا چاہیے، عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کو اپنا نام ”چندہ پارٹی“ رکھ لینا چاہیے، عظمیٰ بخاری

  

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے ”چندہ پارٹی“ رکھ لینا چاہیے۔ قوم کو کرونا کی اورکرایے کی ترجمانوں کو شہبازشریف کی فکر پڑی ہے۔عثمان بزدار اور ان کی نالائق ٹیم کی نااہلی سے پنجاب میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہور ہاہے۔شہبازشریف نے اپنی جیت سے دس ہزار کٹس اور دس ہزار ماسک ڈاکٹرز کے حوالے کیے۔بہت جلد مسلم لیگ (ن) مزید حفاظتی کٹس اور دیگر ضروری اشیاء ڈاکٹرز کے حوالے کررہی ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری مزید کہااربوں روپے کی جائیدادیں رکھنے والے وزیراعظم ان کے وزیر اور مشیروں نے اپنی جیب سے کتنی کٹس خریدی؟۔حکومتی وزیراور مشیر عوام کو صرف دلاسے اور تسلیاں دے رہے ہیں۔ عمران خان نے کرونا کی ستائی کو ریلیف دینے کی بجائے مزید بڑی چادر بھیک مانگنے کیلئے بھچادی ہے۔

عمر

ان خان نے پوری پوری عمر بھیک مانگنے میں گزاردی ہے۔عمران خان نے بہنوں نے چندے اور زکوۃ کے پیسوں سے پراپرٹیز بنانے کا مشن شروع کردیا ہے۔تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے ”چندہ پارٹی“ رکھ لینا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -