ہیری اور میگھن نے اپنا شاہی انسٹا اکاونٹ سائن آف کردیا

  ہیری اور میگھن نے اپنا شاہی انسٹا اکاونٹ سائن آف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنا شاہی انسٹاگرام اکاونٹ سائن آف کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنا شاہی انسٹاگرام اکاونٹ سائن آف کرتے ہوئے برطانوی ملکہ الیزبتھ کو پیغام دیا ہے کہ وہ کچھ وقت شاہی معاملات سے الگ گزارنا چاہتے ہیں۔شاہی جوڑے کا انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنء ایک پیغام میں مداحوں سے کہنا تھا کہ آپ اب ہمیں یہاں نہیں دیکھ سکیں گے لیکن کام جاری رہے گا، ہم جلد دوبارہ رابطے میں ہوں گے۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے کا انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عالمی وبا کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت سب سے اہم سب کی صحت ہے، دنیا اس وقت انتہائی نازک وقت سے گزر رہی ہے۔
ہیری اور میگھن

مزید :

صفحہ اول -