پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن کراچی میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

    پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن کراچی میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پبلشر جنگ گروپ میر جاویدالرحمن کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔بتایا گیا ہے کہ میر جاویدالرحمن کو ڈاکٹروں نے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد سے وہ کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ چند روز قبل انہیں دل کا دورہ بھی پڑا جس کے سبب انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا جہاں طبیعت بگڑنے پر وہ جانبر نہ ہو سکے۔دوسری جانبصدرِ مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان،چیئرمین سینیٹ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریفبلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی، سراج الحق، چودھری شجاعت حسین، پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیخ رشید، وقار مہدی، راشد ربانی، فیصل جاوید، منظور وسان، میاں جاوید لطیف، سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ، آفتاب شیر پاؤ اور صوبائی وزرا اسماعیل راہو اویس شاہ سمیت سینئر صحافیوں نے جنگ گروپ کے چیئرمین و پبلشر میر جاویدالرحمن کے انتقال پر ورثاء سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میر جاویدالرحمن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میر جاویدالرحمن انتہائی نرم لہجہ اور اچھے انسان تھے۔صدر مملکت عارف علوی نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔شہباز شریف نے میر جاویدالرحمن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میرجاوید رحمان نے میرصحافت میرخلیل الرحمان کی علمی و قلمی میراث کو شاندار انداز میں نبھایا۔شہبازشریف نے کہا کہ میر جاویدالرحمن کی صحافت اور ملک وقوم کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ میر جاویدالرحمن کا اس وقت انتقال ہوا جب ان کے بھائی میر شکیل الرحمن نیب کی غیر قانونی حراست میں تھے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بھی میر جاویدالرحمن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحافت، جمہوریت، آئین وقانون اور عوام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔معروف سینئرصحافی اور تجزیہ کار حامد میر،اینکر پرسن وجیہ ثانی اور عامر لیاقت حسین نے بھی اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اپنی رائے اور فکر کو مقدم رکھا۔

میر جاویدالرحمن/انتقال

مزید :

صفحہ اول -