ہوشیار خبردار، آج اپریل فول

  ہوشیار خبردار، آج اپریل فول

  

لاہور(این این آئی)ہوشیار، خبردار،(آج) یکم اپریل ہے، اپریل فول منانے والے کہیں آپ کو بھی فول نہ بنا دیں۔تفصیلات کے مطابق اپریل فول پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کچھ لوگ اپنے دوست، احباب اور عزیز، رشتے داروں کو حیران کن اور غلط اطلاع فراہم کرکے بیوقوف بناتے ہیں۔اپریل فول پر ایک دوسرے کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جائے گی،اپنی عارضی خوشی کیلئے دوسروں کو مذاق کا نشانہ بنایا جائے گا،یہاں تک کہ حادثات کی جھوٹی اطلاعات دے کر اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو پریشان کیا جائے گااس لئے کسی بھی اچھی یا بری خبر کی اطلاع پر پہلے اس کی جانچ پڑتال کی جائے۔

اپریل فول

مزید :

صفحہ اول -