حکومت نے ملک میں 6سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز مسترد کردی

  حکومت نے ملک میں 6سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز مسترد کردی

  

لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے کی جانب سے6سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق بین الصوبائی ذرائع مواصلات کی بندش کے بعد پاکستان ریلوے نے ایمرجنسی میں سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے سپیشل ٹرین چلانے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے ٹرین آپریشن کو غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھنے کیساتھ سپیشل ٹرینوں کی تجویز مسترد کردی ہے۔ وفاقی حکومت نے سپیشل ٹرینوں کی تجویز رد کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو سخت احکامات جاری کئے ہیں کہ ملک بھر میں بذریعہ ٹرین مسافروں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت نہیں کی جائے گی۔ریلوے حکام کو صرف مال گاڑیاں چلانے کی ہی اجازت ہو گئی۔

تجویز مسترد

مزید :

صفحہ اول -