سروسز ہسپتال کے کوارٹر E6 کی رہائشی کا کرونا ٹیسٹ نیگٹو

سروسز ہسپتال کے کوارٹر E6 کی رہائشی کا کرونا ٹیسٹ نیگٹو

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل کا اجلاس گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں سروسز ہسپتال کے کوارٹر E6 کی رہائشی عظمیٰ ساجد کو کرونا وائرس ہونے کی غلط افواہ پھیلانے کی شدید مذمت کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ کوارٹر E6 کی رہائشی عظمیٰ ساجد کو شبہ کی صورت میں اس کا سیمپل لیا گیا جس کی رپورٹ گزشتہ روز نیگٹو آئی ہے۔اس دوران ہسپتال کے اندر سے افواہ پھیلائی گئی کہ کوارٹر E6 کی رہائشی عظمیٰ ساجد کو کرونا وائرس ہو گیا ہے جو کہ سراسر غلط افواہ ہے اور ہم بغیر تحقیق اور تصدیق کے ایسی افواہیں پھیلائے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس سے کسی بھی مریض کو شدید ذہنی اضطراب پہنچتا ہے اور جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔ ایسی غیر مصدقہ باتیں نہیں کی جانی چاہیں۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے پروفیسر وارث فاروقہ کی سربراہی میں غیر تصدیق اور غلط افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -