پنجاب پولیس کے16اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

پنجاب پولیس کے16اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

  

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورسمیت پنجاب میں 16 پولیس اہلکارکورونا وائرس کا شکار۔پولیس حکام کے مطابق 16 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر اہلکاروں کی ڈیوٹی ناکوں اور قرنطینہ سینٹرزمیں تھی۔ احتیاطی انتظامات کے باوجود ان مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں اور مریضوں سے میل جول رہتا ہے جوکہ بیماری کا باعث بنا ہے۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے متعلقہ ڈی پی اوز کو اہلکاروں کے علاج پر خصوصی توجہ دینے کی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب پولیس فرنٹ لائن پر ہے، ناکوں پر تعینات اہلکار حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔کرونا علامات ظاہر ہونے پر اہلکار کا فوری ٹیسٹ کرایا جائے، اہلکاروں کے علاج کے اخراجات پنجاب پولیس برداشت کرے گی۔

پولیس اہلکار

مزید :

صفحہ اول -