میر جاوید الرحمن کو صحافتی قدریں میر خلیل الرحمن سے وراثت میں ملیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں صحافت کو دوام بخشنے والی شخصیت جنگ گروپ آف میڈیا کے بانی میر خلیل الرحمن مرحوم تھے، ان کے بڑے صاحبزادے میر جاوید الرحمن نے اپنے والد سے صحافتی قدریں، سچائی اور آزادی اظہار رائے جیسا جوش وجذبہ وراثت میں حاصل کیا۔ میرجاوید الرحمن نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور اعلیٰ صحافتی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جنگ میڈیا گروپ کو اس شعبے میں بلند مقام تک پہنچادیا۔ان کی سربراہی میں جنگ میڈیا گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن گیا جس گرو پ میں کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز شامل ہیں۔اس کے ساتھ میر جاوید الرحمن کی خاص توجہ ہفت روزہ اخبارِ جہاں پر خاص طور پر رہی اور اس رسالے نے دنیا بھر میں خوب شہرت اور توجہ حاصل کی۔
صحافتی قدریں