میر شکیل الرحمن کابھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے راہداری ریمانڈ منظور

میر شکیل الرحمن کابھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے راہداری ریمانڈ منظور

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت نے جنگ اور جیوگروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کو اپنے بھائی میر جاوید الرحمن کے جنازہ اور دیگر آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے ان کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے اس سلسلے میں میر شکیل الرحمن کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کے متعلقہ تفتیشی افسر کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت نے میر شکیل الرحمن کو 7اپریل کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ ریکارڈ کے مطابق میر شکیل الرحمن کو 12مارچ کو گرفتار کیا گیا،وہ 7اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں،ان کے بھائی کا انتقال ہو چکا ہے، انصاف کا تقاضہ ہے کہ ان کے راہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کی جائے تاہم جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرانہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنا ہوگا۔جنگ اورجیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ انکے بھائی میر جاوید الرحمن کا انتقال ہوگیا ہے، چیئرمین نیب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کو بھائی کی عیادت کرنے کی اجازت دی تھی۔اب بھائی کا انتقال ہو گیا ہے بھائی کے آخری دیداراور جنازہ میں شرکت کے لئے کراچی جانے کی اجازت دی جائے۔

راہدار

مزید :

صفحہ اول -