شہباز شریف کڑے وقت میں مثبت کردار ادا کریں: فیاض الحسن چوہان

  شہباز شریف کڑے وقت میں مثبت کردار ادا کریں: فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(آئی این پی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا مگر شہباز شریف نے وفاقی و صوبائی حکومت کیخلاف گلی محلے کی سیاست شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ایسے تنقید کررہے ہیں، جیسے آپ ایک لاکھ وینٹی لیٹرزاور10لاکھ حفاظتی کٹس چھوڑگئے تھے یا آپ نے اپنے دور حکومت میں پنجاب کے ہر ضلع میں یورپ اورامریکہ کی طرزکے ہسپتال بنائے تھے،وزیرِ اطلاعات پنجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شہبازشریف ملکی اداروں پرکورونا سے متعلق اعداد وشمار چھپانیکا الزام لگارہے ہیں،تمام ادارے بشمول فوج آرٹیکل245کے تحت ملکرکورونا کیخلاف برسرِپیکارہیں،شہباز شریف سے گزارش ہے اس کڑے وقت میں مثبت کردار ادا کریں، اس برے وقت میں نیلسن منڈیلا بنیں، گوالمنڈیلا نہیں۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -