پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کرونا وائرس کے ریپڈ ٹیسٹ کرنیوالی لیبارٹریوں کو سیل کرنے کا حکم

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کرونا وائرس کے ریپڈ ٹیسٹ کرنیوالی لیبارٹریوں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ کی ضلعی انتظامیہ کو اختیار دیاہے کہ ایسی تما م لیبارٹریوں کو سربمہر کر دیا جائے جن میں کرونا وائرس کے ریپڈٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمیشن نے اپنے ایکٹ کے سیکشن 36کے تحت پنجاب کے تما م ڈپٹی کمیشنرز کو ہدایات کی ہیں کہ اپنے مجاز افسران کو احکامات دیں کہ ایسی لیبارٹریوں کو سیل کر کردیا جائے جہاں پرکروناوائرس کی تشخیص کے لیے ریپڈ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور اس کی رپورٹیں مع ثبوت کمیشن کومزید کارروائی کے لیے بھجوائی دی جائیں۔ واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ کی کسی طور اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ معیار پر پورا نہیں اترتاہے اور کرونا وائرس کے لیبارٹری ٹیسٹ صرف پی سی آر تکنیک کے ذریعے ہی کیے جائیں۔علاوہ ازیں کمیشن نے مزید چھ نجی ہسپتالوں کی سپیشل انسپیکشنزبھی کی ہیں اور کروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
ریپڈٹیسٹ

مزید :

صفحہ اول -