کرونا کی جعلی ٹیسٹ کٹس کی بھرمار: فواہد چودھری، تما م تصدیق شدہ ہیں: این ڈی ایم اے

  کرونا کی جعلی ٹیسٹ کٹس کی بھرمار: فواہد چودھری، تما م تصدیق شدہ ہیں: این ڈی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، بیمار مریض کو صحت مند قرار دینے کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، پاکستان میں صرف تصدیق شدہ کٹس درآمد کی جائیں۔دوسری جانب فواد چودھری کے بیان پر ترجمان این ڈی ایم اے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کی غیر تصدیق شدہ کٹس نہیں منگوائیں، وہ چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے مل رہی ہیں۔ چین کی حکومت نے جو کٹس دی ہیں وہ تصدیق شدہ ہیں۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -