امریکہ نے ایران پرعائد پابندیوں میں مزید 2ماہ کی توسیع کر دی

امریکہ نے ایران پرعائد پابندیوں میں مزید 2ماہ کی توسیع کر دی

  

واشنگٹن (اظہر زمان،بیورو چیف) امریکہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر عائد چار پابندیوں میں مزید دو ماہ کیلئے توسیع کر دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مارگن ارٹاکس نے یہاں ایک بیان میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی اپنی ایٹمی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ کسی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ ایران کی ایٹمی ہتھیاروں کی طرف پیش قدمی بین الاقوامی امن اور سکیورٹی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں۔جیسے صدر ٹرمپ نے سال کے شروع میں کہا تھا ایران کو کسی صورت ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو روکنے کیلئے اپنے سفارتی اور اقتصادی ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھے گا۔ ہم ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہونے والے کام کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اس کے مطابق پابندیوں کے معاملے میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

ایران پابندیاں

مزید :

صفحہ اول -