پاک فوج کے تمام سٹاف کا کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان

پاک فوج کے تمام سٹاف کا کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان

  

راولپنڈی(آن لائن)پاک فوج کے تمام سٹاف نے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ باقی سٹاف اپنے عہدے کے مطابق تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے ریلیف فنڈز میں سائنسدانوں، انجینئرز، این سی اے اور ایس پی ڈی کے ملازمین نے ریلیف فنڈز میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔بیان کے مطابق پے سکیل 1 سے 7 تک ایک دن اور پے سکیل 8 سے 10 تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ پے سکیل 11 سے 14 تک کے ملازمین اپنی 3 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورونا ریلیف فنڈز میں 1 ماہ کی تنخواہ دی ہے۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔بریگیڈئیرز سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک افسران اپنی 3.3 دن کی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں دی، کرنل کے عہدے تک افسران نے 2 دن کی تنخواہ، سپاہیوں سے لیکر جے سی اوز نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اس وباسے نمٹنے کے لیے دی۔

پاک فوج

مزید :

صفحہ اول -