شہباز شریف کے بیانات سے قومی یکجہتی متاثر ہوئی،فردوس عاشق

شہباز شریف کے بیانات سے قومی یکجہتی متاثر ہوئی،فردوس عاشق

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے واپس آتے ہی توپوں کا رخ حکومت کی طرف کر دیا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ مل کر کورونا وائرس کے خلاف کام کریں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شہباز شریف کے بیانات سے قومی یک جہتی متاثر ہوتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مسئلے پر سیاست کو قرنطینہ کر دیں۔علاوہ ازیں ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا کی ترقی،ورکرز کی فلاح اور اس صنعت سے وابستہ مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے۔اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اے پی این ایس،سی پی این ای اور پی بی اے کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیا کی ترقی،ورکرز کی فلاح اور اس صنعت سے وابستہ مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات ہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری کوشش ہے کہ ادائیگیوں کا معاملہ جلدحل کر لیا جائے۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -