چین، بین الاقوامی طلبا کو آن لائن کورس فراہم کرنے کا اعلان

چین، بین الاقوامی طلبا کو آن لائن کورس فراہم کرنے کا اعلان

  

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ایجوکیشن اتھارٹی نے یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی طلبا کو آن لائن کورس فراہم کرنے کا کہا ہے جو اس وقت چینی مین لینڈ سے باہر ہیں، یہ بات ایک عہدیدار نے منگل کو بتائی۔وزارت تعلیم (ایم او ای)کے ساتھ لیو جن نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین نے یہ اقدام کووڈ-19 کی موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر موثر چینی ویزہ اور رہائشی پرمٹ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی لگانے کے بعد اٹھایا ہے۔لیو نے مزید کہا کہ بین الاقوامی طلبا کو آئندہ تعلیمی سال کے لئیے اپنے تھیسز مکمل کرنے میں مدد دینے کیلئے آن لائن رہنمائی بھی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طلبا جو اپنی تعلیم معطل کرنے، اسکول چھوڑنے یا مطالعے کی مدت میں توسیع کے خواہاں ہیں، وزارت متعلقہ امور میں ان کی مدد کرے گی اور اس طرح سے ان کی پڑھائی پربھی منفی اثرات نہیں پڑیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -