دبئی ایکسپو 2020ء کو ایک سال کے لیے موخر کرنے پر غور

دبئی ایکسپو 2020ء کو ایک سال کے لیے موخر کرنے پر غور

  

دبئی (این این آئی)ایکسپو دبئی 2020 کی انتظامیہ اور اس میں شرکت کرنے والے ممالک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ وہ دْنیا میں پھیلنے والے کرونا وائرس اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد رواں سال کی نمائش کا ایونٹ ملوتی کرنے پرغور کررہے ہیں۔ بین الاقوامی ایونٹ میں شریک ممالک کے نمائندوں نے سے رواں سال کی نمائش ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

نمائش میں شرکت کرنے والے ممالک نے اسٹیئرنگ کمیٹی کو دنیا بھر میں کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں انسانی جانوں کی صحت اور ان کی حفاظت یقینی بنانا ضروری ہے۔ا

مزید :

عالمی منظر -