ایئر کینیڈا کے 16ہزار 500ملازمین نوکری سے فارغ

ایئر کینیڈا کے 16ہزار 500ملازمین نوکری سے فارغ

  

اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا کی فضا ئی کمپنی نے کہاہے کہ نوول کرونا وائرس کی وبا کے اثرات کے باعث 16ہزار500ملازمین کو رواں ہفتے عارضی طور پر نو کری سے نکال دیاجائے گا۔چیف ایگزیکٹو کالِن رووی نیسکو نے ایک بیان میں کہاہے کہ اپنے ملازمین میں سے اتنے زیادہ تعداد کو لمبی رخصت پربھیجنے کا فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے لیکن ہمیں کچھ عرصہ کیلئے ڈرامائی طور پر محدود سرگرمیوں کے باعث کچھ ملازمین کی ضرورت ہے۔کینیڈا کی سب سے بڑی فضا ئی کمپنی کی پروازوں کی بڑ ے پیما نے پر کمی کے باعث 15ہزار200متحد ملازمین اور 1ہزار300 منیجرز سے کو نو کر یوں سے نکالا گیاہے۔مونٹریل سے عالمی اور امریکی روٹس پر چلنے والی زیادہ تر پروازیں روک دی گئی ہیں۔ایئرکینیڈا کی فضائی میزبانوں کی یونین نے کہاہے کہ نوول کرونا وائرس کی وبا کے باعث کیبن میں کام کرنے والے5ہزار149ملازمین کو عارضی رخصت پر بھیجا جائے گا، نئے اعلان میں نوکریوں سے فراغت میں پہلے سے ختم کی جا نے والی نو کریاں شامل نہیں ہیں۔کینیڈا کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ویست جیٹ نے کہا ہے کہ نو ول کرونا وائرس کے با عث اس نے 7 ہزار ملا زمین کو فا رغ کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -