ترکی نے یونان جانے والے 50 تارکین کوگرفتار کرلیا

  ترکی نے یونان جانے والے 50 تارکین کوگرفتار کرلیا

  

استنبول(شِنہوا) ترکی کے ساحلی محافظوں نے دو الگ الگ واقعات میں ایجیئن ساحل سے یونانی جزیرہ پر جانے کی کوشش کرنے والے 50 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا،اس بات کی اطلاع سرکاری خبر ایجنسی اناطولو نے منگل کو دی۔ساحلی محافظوں نے مغربی صوبہ ازمیر کے ضلع دکیلی سے ایک کشتی میں سوار مختلف ممالک کے 26 تارکین وطن کو گرفتار کیاجمہوریہ کانگو، شام، گیمبیا، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ، تونس اور فلسطین کے تارکین وطن یونان کے جزیرے پر پہنچنا چاہتے تھے۔

۔ایک اور واقعے میں شام، وسطی افریقی جمہوریہ، فلسطین، عراق اور لبنان کے 24 پناہ گزینوں کو ازمیر کے ضلع سسمے کے ساحلی محافظوں نے گرفتار کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق پناہ کے طلب گار ان تمام افراد کو مائگریشن کے صوبائی دفتر میں منتقل کردیا گیاہے۔

مزید :

عالمی منظر -