چین،سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے واچر جاری کر نے کی پیشکش

چین،سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے واچر جاری کر نے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ ژو(شِنہوا)مشرقی چین کے ژے جیانگ صوبہ نے کروناوائرس کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثرہ سیاحت اور ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے سیاحوں کو 1 ارب یوآن(تقریبا 14 کروڑ امریکی ڈالرز)مالیت کے واچر جاری کئے ہیں۔صوبائی محکمہ برائے ثقافت اور سیاحت کے مطابق ان واچرز کیساتھ ساتھ صوبہ بھر کے سیاحتی مقامات نے جون سے قبل سیاحوں کے لئے ان مقامات پر داخلے کی فیس ختم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیاہے۔
۔تقریبا 800 سیاحتی مقامات نے مفت داخلے کی پالیسی کا اعلان کیاہے جبکہ رضاکاروں نے طبی کارکنوں کے لئے گھروں میں قائم 50 ہزار گیسٹ رومز کی پیشکش کی ہے۔گزشتہ ہفتے میں صوبہ میں ایمرجنسی ریسپانس کی سطح کم ہونے کیبعد سے 76 لائبریریز،63ثقافتی مراکز اورایک سو 58 عجائب گھروں کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کے نمائشی ہالز عوام کے لئے کھل گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -