ممکنہ لاک ڈاون کو مستر د کرتے ہیں، جاپانی چیف کابینہ سیکریٹری

ممکنہ لاک ڈاون کو مستر د کرتے ہیں، جاپانی چیف کابینہ سیکریٹری

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری سْوگا یوشی ہیدے نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو کنٹرول کرنے کے لیے شہروں کے ممکنہ لاک ڈاون کو مسترد کر دیا ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔وزیراعظم کو ایک خصوصی قانون کے تحت عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ سْوگا نے کہا کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کی صورت میں عوام کا روزگار شدید متاثر ہوگا، لہذا یہ فیصلہ مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ مل کر انتہائی غوروفکر کے بعد کیا جانا چاہیے۔نامہ نگاروں نے ان سے آن لائن اڑنے والی ایک افواہ کے بارے میں سوال کیا۔ اس افواہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہنگامی حالت نافذ کرے گی اور اس سے اگلے روز شہروں کو لاک ڈاون کرے گی۔انہوں نے اس افواہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ حکومت کے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات سے عام لوگوں کو دشواری اور تکلیف کا سامنا ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت جیسے مزید سخت تر اقدامات سے اجتناب کرنے کے لیے موجودہ اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خیال میں ملک میں حالات اس سطح پر نہیں پہنچے کہ ہنگامی حالت کا نفاذ ضروری ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ضرورت پیش آنے کی صورت میں حکومت، پارلیمان کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

تاہم اس کا آغاز نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -