بھارت کی وینٹی لیٹرز،پی پی ایز،ماسکز خریدنے کی کوششیں شروع

بھارت کی وینٹی لیٹرز،پی پی ایز،ماسکز خریدنے کی کوششیں شروع

  

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں نوول کروناوائرس کے باعث32افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 1ہزار251 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، بھارت وائرس سے جنگ لڑ نے کے دوران آئندہ دنوں میں کسی غیرمتوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے طبی سامان جمع کرنے کی تگ و دو کررہاہے۔بھارت کو وینٹی لیٹرز، اپنی حفاظت کیلئے آلات(پی پی ایز)،چہرے کے ماسکز، ٹیسٹ کرنے والی کٹس جیسے بنیادی طبی سامان کی کمی کا سامنا ہے۔

،بھارتی حکومت نے کاروباری برادری کو ایسی طبی اشیا بنانے کی اجازت دینے کافیصلہ کیا ہے جبکہ فوری طور پر درکار اشیا حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک سے مصنوعات مہیا کرنے والوں سے بھی رابطہ کیاہے۔پیرکے روز وزارت صحت وخاندانی فلاح کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وینٹی لیٹرز خریدنے کیلئے ہملٹن،مندرے اور ڈرائیگر جیسی عالمی کمپنیوں کو آرڈر دے دیا ہے، اس کے علاوہ ملک کی وزارت بیرونی امور نے بھی مزید وینٹی لیٹرز خریدنے کیلئے چین سمیت دیگر ممالک کے اشیا مہیا کرنے والوں سے رابطہ کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -