سعودی ائیر مسافر طیارے گارگو کے لیے چلائے گی

  سعودی ائیر مسافر طیارے گارگو کے لیے چلائے گی

  

ریاض (اے پی پی) سعودی عریبین ایئرلائنزنے اعلان کیا ہے کہ وہ مسافرطیارے بعض ممالک کے لیے کارگو سروس کے طور پر چلائے گی۔ سعودی عریبین ایئرلائن (السعودیہ) کے طیارے سعودی کارگو کمپنی کیتعاون سے کارگو لانے لے جانے کی سروس فراہم کریں گے۔ السعودیہ نے داخلی اور خارجی پروازوں پر پابندی کے بعد مسافروں کے لیے مخصوص طیاروں سے فائدہ اٹھانے کی نئی سکیم تیار کی ہے۔السعودیہ کے طیارے ملک سے متعدد ممالک سامان لانے لے جانے اورلاجسٹک سروس کے لیے استعمال ہوں گے-

انہوں نے مزید کہا کہ ’نئے فیصلے کی بدولت السعودیہ کے طیارے پروازوں پر پابندی کے باوجود منافع بخش ہوجائیں گے‘-

مزید :

عالمی منظر -