کمپنی فورڈ کا 50ہزار وینٹی لیٹر تیار کرنے کا اعلان

کمپنی فورڈ کا 50ہزار وینٹی لیٹر تیار کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیٹرائیٹ (اے پی پی) امریکہ کی فورڈ موٹر کمپنی نے کہا کہ وہ آئندہ 100 دن میں جنرل الیکٹرک کے ہیلتھ کیئر یونٹ کے تعاون سے امریکی ریاست مشی گن کے ایک پلانٹ میں 50,000 وینٹیلیٹر تیار کرے گی، اور اس کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے ماہانہ بنیادوں پر 30,000وینٹیلیٹر تیارکئے جائیں گے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق فورڈ کمپنی نے کہا کہ وینٹی لیٹر کے سادہ ڈیزائن جسے جی ای ہیلتھ کیئر نے فلوریڈا میں قائم ایرون کارپوریشن نے لائسنس دیا ہے اور اسے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کلیئر بھی کیا جا چکا ہے جوکورونا وائرس کے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرسکے گا۔یہ وینٹیلیٹربجلی کی ضرورت کے بغیر ہوا کے دباؤ پر انحصار کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ اور مینوفیکچررز سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے وینٹیلیٹرز کی تیاری میں تیزی لائیں جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی پروڈکشن ایکٹ کے تحت فورڈ اور جنرل موٹرز کو سمیت مینوفیکچررز کو وینٹیلیٹر تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -